مصر میں تین ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی

dgufuqsheq-1491792435 قاہرہ : مصر کے گرجا گھروں پر خودکش حملوں کے بعد مصر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، دوسری جانب داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق مصر کے دو قطبی گرجا گھروں میں خودکش دھماکوں کے بعد مصری صدر السیسی نے تین ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے اس سے قبل ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسکندریہ اور طنطا کے قطبی گرجا گھروں میں  لوگ ایسٹر سے پہلے کے اتوار کی خصوصی عبادات میں شریک تھے کہ دھماکا ہوگیا۔ 590264-egypt-1376501913-353-640x480 ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق پینتالیس افراد ہلاک اور سو زائد زخمی ہوئے، داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سماء

al sisi

EMERGENCY IMPOSED

church attack

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div