الطاف حسین لندن میں زیر حراست، سندھ کے مختلف شہروں میں کاروبار بند

اسٹاف رپورٹ

حیدر آباد : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو حراست میں لینے پر سندھ کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز اور دکانیں بند ہوگئیں، مختلف شہروں میں کارکنوں نے احتجاج بھی کیا۔

حیدرآباد میں شاہی بازار، ریشم بازار، لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشن بند کردیئے گئے، کارکنوں نے مختلف مقامات پر دھرنا دیا۔

کندھ کوٹ میں نامعلوم افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ہوائی فائرنگ کرکے کاروبار بند کرادیا۔

سانگھڑ کے ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوئے، ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ٹنڈوالٰہیار کے ریشم بازار، بند بازار، نصر پور روڈ اور دوسرے تجارتی مراکز میں بھی سناٹا چھاگیا، فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

سکھر میں کاروباری و تجارتی مراکز، پیٹرول پمپ اور سی این جی اسٹیشن بند ہوگئے، ایم کیو ایم کے کارکن زونل آفس پہنچے اور الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیا۔

میرپورخاص کے علاقے ہیر آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، غریب آباد، حمید پورہ کالونی اور دیگر علاقوں میں بھی سناٹا چھاگیا۔

لاڑکانہ میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے قومی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، خیرپور میں کارکنوں نے زونل آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی، جیکب آباد میں بھی کارکنوں نے قائد کے حق میں نعرے لگائے۔

نوابشاہ کے موہنی بازار، لیاقت مارکیٹ، کپڑا مارکیٹ، مسجد روڈ اور منوا آباد میں بھی کاروبار زندگی معطل ہوگیا، الطاف حسین کی گرفتاری کیخلاف کارکنوں نے ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا۔

ملتان میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے زونل آفس کے سامنے احتجاج کیا اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے۔ سماء

سندھ

famine

defeat

کاروبار

galaxy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div