حکومت الطاف حسین کو قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، عرفان صدیقی
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : وزیراعظم کے خصوصی معاون عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت الطاف حسین کو قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لندن میں الطاف حسین کو حراست میں لئے جانے سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں لیکن وفاقی حکومت انہیں ہر طرح کی قانونی مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت لندن میں اپنے ہائی کمیشن سے معاملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کررہی ہے، برطانوی حکومت نے گرفتاری سے پہلے حکومت پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔ سماء