افغانستان سےکالعدم طالبان کاپاکستانی چیک پوسٹوں پرحملہ،2اہلکارشہید

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


خار:  باجوڑ  ایجنسی کے علاقے میں افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی اور فائرنگ سے2 اہل کار شہید ، جب کہ افسر سمیت تین اہل کار زخمی ہوگئے، دہشت گردوں نے افغانستان کی سرحدی حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق علی الصبح افغانستان کی سرحدی حدود سے کالعدم طالبان نے باجوڑ ایجنسی میں قائم پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ کالعدم طالبان کی جانب سے چیک پوسٹوں پر جدید اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ سرحد پار حملے میں  دو  اہل کار شہید ، جب کہ افسر سمیت 3 اہل کار  زخمی ہوئے۔ عسکری ذرائع نے حملے کی تصدیق کردی۔

 

عسکری ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ 25مئی سے اب تک سرحد پار سے فائرنگ کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے، دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر باجوڑ ایجنسی میں منوزنگال اور موکھا چوٹیوں پر قائم چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 31 مئی کو بھی باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں 200 سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس پر پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ سماء

female

crackdown

Tabool ads will show in this div