اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، امام کعبہ

IMAM E KABAH SOT 09-04

نوشہرہ : اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ تو سراسر سلامتی کا دین ہے، امام کعبہ شیخ صالح محمد بن ابراہیم نے جے یو آئی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ عالم اسلام پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پاکستانی مؤقف قابل تعریف ہے۔

نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع کے آخری روز خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم کا کہنا تھا کہ اجتماع نے دنیا کو امن و سلامتی کا پیغام دیا، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، مدارس کی تعلیمات انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے روکتی ہیں، مقدس مقامات کے ساتھ مسلم اتحاد کی بھی حفاظت کریں۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کی نگاہیں پاکستان کی جانب ہیں، پاکستان حرمین شریفین کے تقدس کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس نے دفاع حرمین کیلئے غیر متزلزل مؤقف اپنایا، حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ سماء

jui

Saudi Arab

FAZAL UR REHMAN

Noshehra

Imam e kaaba

Shaikh Saleh

Tabool ads will show in this div