الطاف حسین کو قانونی اور اخلاقی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، پرویز رشید

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ الطاف حسین مقبول لیڈر ہیں، انہیں قانونی اور اخلاقی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے، دہشت گردی کیخلاف حکومت کی حکمت عملی کامیاب ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ اعتزاز احسن ہر معاملے میں حکومت کو مورد الزام نہ ٹھہرائیں، عمران خان پارلیمنٹ اور نظام کو درست تسلیم کرتے ہیں، طاہر القادری پہلے بھی لوگوں کو نمونیا کراچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کیلئے الطاف حسین سے بھرپور تعاون کیا، الطاف حسین مقبول لیڈر ہیں، انہیں لندن میں قانونی اور اخلاقی مدد کی یقین دہانی کرادی، امید ہے ایم کیو ایم کراچی میں حالات معمول پر لانے میں تعاون کرے گی۔

پرویز رشید کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کیخلاف حکومت کی حکمت عملی کامیاب ہے، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ سماء

press

father

galaxy

Tabool ads will show in this div