دنیاکی انوکھی ترین افسوس ناک بریکنگ نیوز

india

نئی دلی:بھارتی خاتون اینکرکو بریکنگ نیوزپڑھنے کے لیے ایسی خبرملی کہ کوئی کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق چھتیس گڑھ ریاست میں مقبول ٹی وی نیوزچینل کا صبح کابلیٹن جاری تھا۔اس دوران ٹریفک حادثے کی ایک خبر آئی۔

اتفاق تھاکہ جس ٹی وی اینکرنےیہ خبرپڑھنی تھی،اس کا شوہراس حادثے میں ہلاک ہوا تھا۔اس وقت وہاں موجودچینل کے عملےکوپتہ تھا کہ حادثے میں مرنے والا خاتون اینکر کا شوہر ہے۔

خاتون اینکر نے کمال ضبط کے ساتھ یہ خبر پڑھی اور اس کے بعد وہ اسٹوڈیو سےباہرنکل گئی۔ تاہم پھراس کاصبرجواب دے گیا اوروہ پھوٹ پھوٹ کرروپڑی۔ سماء

female anchors

india،accident

Supreet Kaur

CHHATTISGARH

Tabool ads will show in this div