عالیہ بھٹ نے فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

alia_storysize_650_061114062432

ممبئی: بالی ووڈ عالیہ بھٹ نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی فٹنس کا راز بتایا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ سمارٹ رہنے کے لئے روزانہ جم جاتی ہیں اور وہا ں ایک گھنٹہ سخت مشقت والی ورزشیں کرتی ہیں علاوہ ازیں وہ گھر کا بنا ہوا کھانا بھوک رکھ کر کھاتی ہیں،وہ جنک فوڈ سے بھی ممکن حد تک پرہیز کرتی ہیں، یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔

اداکارہ کی حال میں ریلیز ہونے والی فلم بدری ناتھ کی دلہنیا ہے جس پر مداحوں نے اچھے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سماء

bollywood actress

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div