کشتی حادثہ ، 20 افراد ڈوب کر ہلاک

Fatal boat accidents are common in Myanmar

ینگون: میانمر میں کشتی کے حادثہ میں 20 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔

مقامی پولیس کے مطابق کشتی میں کچھیاسٹھ مسافر سوار تھے۔ اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ کشتی دریائے نگاون کے تیز بہاو کی وجہ سے ڈوبی۔ ڈوبنے اور لاپتہ ہونے والے افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاوں جا رہے تھے۔

کئی مسافروں نے تیر کر اپنی جان بچائی، اندازہ لگایا گیا ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ سماء / اے پی پی

CRASH

BOAT

Yangon

Tabool ads will show in this div