لیہ میں رکن پنجاب اسمبلی سے معمولی تلخ کلامی، پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد

اسٹاف رپورٹ

لیہ : لیہ میں ایم پی اے سے مبینہ تلخ کلامی پر پوليس اہلکاروں نے شہری کو سڑک پر ہی پيٹ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

کمزور پر طاقت کا زور چلا بھی اُن ہاتھوں سے جن کا فرض ہے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت، پولیس گردی کی بدترین مثال لیہ میں رقم ہوئی جہاں

مزدور پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے۔

غریب مزدور کا قصور بس اتنا تھا کہ اُس نے مقامی ایم پی اے کیساتھ

زبان چلائی، رکن پنجاب اسمبلی کے کہنے پر تھانہ چوبارہ کے اہلکاروں نے ایس ایچ او کی موجودگی میں 30 سالہ نواز کو بیچ سڑک پر اُلٹا لٹایا اور

اتنا مارا کہ انسانیت بھی کانپ گئی۔

مرتا کیا نہ کرتا، غریب مزدور پولیس والوں کے پاؤں پڑگیا، وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او غازی صلاح الدین سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماء

german

reply

euros

shane

Tabool ads will show in this div