ملالہ یوسف زئی نےپاکستان کاسر پھرفخرسےبلندکردیا

malala

اقوام متحدہ : وادی سوات سے تعلق رکھنے نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کواقوام متحدہ نے ”امن کی سفیر“ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ 19 سالہ ملالہ یوسف زئی پیر سے اپنا کام سنبھالیں گی اور اپنے نئے کردار میں وہ دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں مدد کریں گی۔

ملالہ یوسف زئی امن کی سفیر کا عہدہ سنبھالنے والی اب تک کی سب سے کم عمر فرد ہیں جبکہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے کے معاملے میں بھی وہ سب سے کم عمر ہیں۔ انہیں یہ ذمہ داری نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارز میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دی جائے گی۔ تقریب پیر کو ٹرسٹی شپ کونسل چیمبر میں منعقد ہوگی۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے سنگیں خطرات کے درمیان خواتین، لڑکیوں اور عام انسانوں کے حقوق کے لیے اپنے غیر متزلزل عہد پر قائم رہیں۔

انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ان کی ہمت نے دنیا بھر کے لوگوں پہلے ہی تحریک پھونک رکھی ہے اور اب اقوام متحدہ کی سب سے کم عمر امن کی پیغامبر بن کر ملالہ انصاف پرور اور پر امن دنیا بنانے میں مزید کرادار ادا کریں گی۔ سماء

malala yousafzai

UNITED NATIONS

United Nations Secretary General

ANTONIO GUTERRES

Michael Douglas

UN Messenger of Peace

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div