الطاف حسین ہمارے شہری ہیں، ہر ممکن مدد فراہم کرینگے، وزیراعظم

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی حکومت سے الطاف حسین تک قونصلر رسائی مانگ لی، وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں الطاف حسین ہمارے شہری ہیں حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، میاں صاحب نے کراچی میں سیکیورٹی کا کڑہ پہرہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

برطانیہ میں الطاف حسین کی گرفتاری سے پاکستان کے ایوان اقتدار میں بھی ہل چل مچ گئی، وزیراعظم کی ہدایت پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی دفتر خارجہ سے رابطہ کرکے الطاف حسین تک قونصلر رسائی مانگ لی۔

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج دوبارہ گورنر سندھ سے ٹیلیفون پر بات کی اور الطاف حسین کیلئے حکومت کی جانب سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا۔

متحدہ کے قائد کی گرفتاری کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس بھی ہوا۔

وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ پُرامن احتجاج سب کا حق ہے لیکن اِس کی آڑ میں لوگوں کے جان مال کو ہرگز نقصان پہنچانے نہیں دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فون کیا اور حکومت پر زور دیا کہ الطاف حسین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے سفارتی ذرائع استعمال کئے جائیں۔ سماء

eid

مدد

german

galaxy

Tabool ads will show in this div