چندسیاسی رہنماءعوام کوبےوقوف بنارہےہیں

Chaudhry-Nisar-ali-khan-640x425

اسلام آباد: چوہدری نثار نے مخالفین پرکڑی تنقید کرتےہوئےکہاہےکہ سیاست کےنام پرچند سیاسی رہنماءاورپارٹیاں عوام کو بےوقوف بنا رہی ہیں ۔ ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچیں گے تو ترقی کا سفرادھورا رہےگا۔

واہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ تعلیم صحت، پینے کے صاف پانی،  بہترذرائع آمدورفت اورکرپشن جیسے مسائل کے موثر تدارک کے لئے ضروری ہے کہ انتظامی مشینری اور خصوصا بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ۔

 وزیرِ داخلہ نے منتخب نمائندگان  کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی رابطہ مہم تیز کرتے ہوئے عوامی مسائل کی نشاندہی اور انکے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

 انہوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام سچ اور جھوٹ ، سیاست اور تجارت کرنے والوں کے درمیان تفریق کریں۔ سیاست کو بدکرداری اور کرپشن کا ذریعہ بنانے والے سیاست اور جمہوریت دونوں کے لیے زہر قاتل ہیں۔ سماء

chauhdary nisar

Tabool ads will show in this div