گوجرانوالہ : اسپتال سے 10 سال کا بچہ لاپتہ، ماں غم سے نڈھال

اسٹاف رپورٹ

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں زیر علاج 10 سال کا بچہ لاپتہ ہوگیا، بدنصیب ماں غم سے نڈھال ہوگئی، بازیابی کیلئے حکام سے مدد کی اپیل کرتی رہی۔

چیختی چلاتی، آنسو بہاتی گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی کی رہائشی کوثر بی بی، جس کا 10 سال کا بیٹا ثاقب سول اسپتال سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا، غم سے نڈھال ماں نے ڈی ایم ایس کے دفتر میں جاکر احتجاج ریکارڈ کرایا، پولیس اہلکار نے مداخلت کی تو اسے بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

ثاقب کے پاؤں کا آپریشن ہونا تھا، بڑا بھائی میڈیکل اسٹور دوا لینے گیا تو ثاقب لاپتہ ہوگیا، اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ثاقب کو پولیس والے اٹھا کر لے گئے ہیں، ثاقب کا والد اشرف پولیس کو ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے واقعے پر کسی قسم کا مؤقف دینے سے انکار کیا ہے۔ سماء

Sindh Government

legend

Tabool ads will show in this div