سرتاج عزیز کی افغان سفیر سے ملاقات

sartaj

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیلوال کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک افغان تعلقات اور بارڈر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں بارڈرمینجمنٹ سے متعلق پیشرفت کے بارے میں بات چیت کی گئی اور طورخم اور دیگر سرحدی راستوں پرتاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان کابل میں مقیم پاکستانیوں کے ویزہ مسائل موضوع بحث رہے جبکہ ماسکو میں افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے چودہ اپریل کو ہونے والے اجلاس سے متعلق بھی گفت و شنید کی گئی۔ سماء

sartaj aziz

Afghan Ambassador

Adviser on Foreign Affairs Sartaj Aziz

Meet

Tabool ads will show in this div