خیبر پختو نخواہ کے حلقہ پی کے پینتالیس میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے

اسٹاف رپورٹ
ایبٹ آباد: گورنر خیبر پختو نخواہ کے حلقہ پی کے پینتالیس پر ضمنی انتخابات آج ہوں گے۔ ن لیگ کے سردار فرید احمد اور تحریک انصاف کے علی اصغر خان  کے درمیان میدان سجے گا۔

پی کے پینتالیس ایبٹ آباد کی نشست پر عام انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار سردار مہتاب احمد خان کو کامیابی ملی تھی۔ سردار مہتاب کے گورنر خیبر پختو نخواہ بننے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

پی کے پنتالیس کے کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک سو نو ہے۔  جن میں سے چھتیس اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انتخابات کے لئے سکیوٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔  پولیس، ایلیٹ اور ایف سی کے تیرہ سو اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ سماء 

ایبٹ آباد

Tabool ads will show in this div