پسند کی شادی، لڑکی کو گولیاں مار کر نہر میں پھینک دیا گیا

اسٹاف رپورٹ

حافظ آباد : حافظ آباد ميں محبت جرم بن گئی، باپ بھائی نے پسند کی شادی پر لڑکی کو گولياں مارکر پانی ميں پھينک ديا، ريسکيو اہلکاروں نے زخمی حالت ميں اسپتال پہنچاديا۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، مارنے والوں نے گولياں ماريں، بوری ميں بند کيا، دريا ميں پھينک ديا ليکن بچانے والے نے پھر بھی بچاليا۔

حافظ آباد ميں ريسکيو اہلکاروں نے لڑکی کو زخمی حالت ميں اسپتال منتقل کيا

جہاں اس نے بتايا کہ وہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، پسند کی شادی پر والد، بھائی، چچا اور چچی بہانے سے اسے حافظ آباد لائے اور گولياں ماريں، جس کے بعد مردہ سمجھ کر نہر ميں پھينک ديا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بيان پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کوششيں شروع کرديں۔ سماء

resigns

Afghan

guards

Tabool ads will show in this div