پاکستان ميں حکومت کرنا آسان کام نہيں

Nisar Sot 1800 07-04

روالپنڈی : چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ایک پتھر اٹھاؤ توسومسائل نکلتے ہیں، ملک میں جینا اورمرنا دونوں ہی مشکل ہیں۔

راولپنڈی میں چکلالہ ویلفئیر سوسائٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گذشتہ دور حکومت میں ہر روز دہشتگردی کےسات واقعات ہوتے تھے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے بہت سے مسائل پر قابو پایا اور ان کا حل ڈھونڈا ہے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عوام کھوکھلے نعروں پر نہ جائیں ہمار ساتھ دیں ملک میں مزید بہتری لے کر آئیں گے، جن مخالفین کی جانب سے کیچڑا اچھالا جاتا ہے ان کو بیلنس نہیں سمجھتا، اپنے دو حلقوں میں پندرہ ارب روپے کے منصوبے مکمل کیے۔

چکلالہ ویلفئیر سوسائٹی میں اس سال کے آخر تک پارکس ، گراؤنڈز، مسجد، جنازہ گاہ ، قبرستان اور دوسو بیڈز پر مشتمل ہسپتال تعمیر کریں گے، علاقے کی خواتین کے لیے پارک اور فوڈ کورٹس بنائیں جائیں گے۔ سماء

NISAR ALI KHAN

INTERIOR MINISTER

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div