اسلام میں تفرقہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں؛امام کعبہ

Imam Kaba Khutba Noshera 07-04

نوشہرہ: امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم کہتے ہیں علماء نے  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا پیغام لوگوں تک پہنچانے میں ہمیشہ اپنا فریضہ ادا کیا۔ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔اسلام میں تفرقہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں۔

نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ تاسیس پر خطبہ جمعہ امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم نے دیا۔ امام کعبہ نے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے،قرآني تعليمات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ ميں ہي انسانیت کی فلاح ہے۔

امام کعبہ شيخ صالح بن ابراہيم کا کہنا تھا اس امت کو اللہ رب العزت نے بہترین امت بنایا۔قرآن کہتا ہے کہ فرقہ واریت میں نہ پڑو۔ جودین میں فرقہ واریت پیداکرتےہیں،وہ فلاح نہیں پائیں گے۔۔

امام کعبہ نے مزید کہا کہ اللہ کی وحدانیت پریقین ہمارے ایمان کا بنیادی جزوہے ،جس میں تقویٰ زیادہ ہے اللہ کےگھر اس کا مقام بلند ہے۔ سماء

JUI-F

Noshehra

Imam Kaaba

Tabool ads will show in this div