پیٹرول کی سپلائی بند، پمپس پر ذخیرہ ختم، شہری پریشان

اسٹاف رپورٹ

کراچی : کراچی میں 2 دن سے پیٹرول کی سپلائی بند ہونے سے ذخیرہ خطرناک حد تک کم ہوگیا،شہر میں روزانہ 70 لاکھ لیٹر پیٹرول استعمال ہوتا ہے۔

شہر میں 2 روز سے بند معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوئے تو پیٹرول پمپس مالکان نے نخرے دکھانا شروع کردیئے، پولیس اور رینجرز نے پمپ کھلوائے لیکن صورتحآل وہی جون کی توں رہی، شہریوں کہنا ہے کہ اہلکاروں نے پمپ تو کھول دیا لیکن فیول کا اصول اب بھی دشوار ہے۔

کچھ شہری پمپ پر پہنچے اور خود ہی پیٹرول بھرنے کی کوشش شروع کردی، پیٹرول نہ ملا لیکن رکشہ مالکان کو سی این جی ملنے کا آسرا ہوگیا۔

پیٹرولیم ڈیلرز اسیوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر پیٹرولیم کمپنیز نے تیل کی سپلائی ہی روک دی ہے، انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہے، مجبوراً پیٹرول پمپس بند کرنا پڑرہے ہیں، اگر تیل سپلائی شروع نہ ہوئی تو فیول کا بحران شدید ہوسکتا ہے۔ سماء

german

city

row

ghana

Tabool ads will show in this div