کراچی والے دیکھ بھال کرباہرنکلیں
کراچی والے آج دیکھ بھال کرباہرنکلیں،ٹریفک میں پھنس گئے تو کہیں کے نہیں رہیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کہتے ہیں بڑے مظاہروں کے پیش نظرشہری ٹریفک جام میں پھنس سکتے ہیں،شہری صبر و تحمل کا مظاہرہ اور تعاون کریں۔ کراچی کی سڑکوں پر تئیس سو کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔