آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا اعلان کردیا، سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں 2018ء کے عام انتخابات سے قبل 100 سے زائد نئی انتخابی اصلاحات کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے اصلاحات پر مبنی دوسرا اسٹریٹیجک پلان جاری کردیا ہے، اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن نے میڈیا کو بتایا کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل کئی انقلابی انتخابی اصلاحات کی جائیں گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ انتخابات کو زیادہ شفاف اور منصفانہ بنانے کیلئے 2 برسوں کے اندر الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرادی جائے گی اور اگلے عام انتخابات میں پولنگ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوگی، اسٹریٹيجک پلان میں ووٹر فہرستوں کی تصدیق کیلئے بائیو میٹرک سسٹم استعمال کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سے نئی مردم شماری اور اس کی بنیاد پر نئی حلقہ بندیوں کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبوں کی جانب سے حلقہ بندیوں کا انتظار ہے، خیبر پختونخوا کے بعد سندھ نے بھی بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کی تجویز دی ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 4 حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کے مطالبے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں تاہم یہ فیصلہ الیکشن ٹریبونلز اور اعلیٰ عدالتوں نے کرنا ہے۔

اشتیاق احمد خان نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں ریٹرنگ افسران پر دھاندلی کے الزامات ثابت ہوتے ہیں تو ان کیخلاف ضرور کارروائی ہونی چاہئے تاہم کارروائی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس نہیں ہے۔ سماء

Violence

tragic

steel

crowned

Tabool ads will show in this div