لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزم ہلاک
اسٹاف رپورٹ
کراچی : کراچی کے علاقے لانڈھی میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لاندھی کے علاقے گلشن بونیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کردی، جب کہ جوابی فائرنگ سے دونوں ملزم زخمی ہوگئے۔ زخمی ملزموں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جس کے دوران دونوں ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزموں سے دو ٹی ٹی پستول اور بغیر نمبر کے موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ سماء