الطاف حسین کی جانب سے قانونی معاونت کی درخواست نہیں ملی، دفتر خارجہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے قانونی معاونت کی درخواست نہيں ملی، ضروری کارروائی مکمل ہوتے ہی نائيکوپ اور پاسپورٹ جاری کرديا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشن الطاف حسین کو نائیکوپ اور پاسپورٹ کے اجراء کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے کارروائی مکمل ہونے پر دستاویزات جاری کردی جائیں گی۔

ترجمان کا کہنا تھا الطاف حسین نے حکومت سے قانونی معاونت کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، اگر استدعا سامنے آئی تو وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عمل کریں گے۔

تسنیم اسلم نے کہا بیماری کی بنیاد پر الطاف حسین کی وطن واپسی کا معاملہ دفتر خارجہ سے متعلق نہیں، ایم کیو ایم چیف کے پاکستانی شہری ہونے کا سوال نادرا سے پوچھا جائے، برطانوی شہریت رکھنے والے کو پاکستانی شہریت ترک کرنا ضروری نہیں۔ سماء

درخواست

دفتر

father

خارجہ

galaxy

Tabool ads will show in this div