الطاف حسین سے اظہار یکجہتی، متحدہ کے سندھ بھر میں دھرنے جاری

اسٹاف رپورٹ

حیدرآباد : الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف شہروں میں چوتھے روز بھی دھرنے جاری ہیں، صحتیابی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ايم کيو ايم کے قائد کی گرفتاری کیخلاف شہر شہر احتجاج جاری ہے، حيدرآباد پريس کلب کے باہر دھرنے کو آج چوتھا روز ہے، سخت گرمی بھی کارکنوں کا حوصلہ کم نہيں کرسکی، قائد سے اظہار يکجہتی کیلئے ڈٹے ہوئے ہيں۔

سکھر سعيد سرہندی روڈ پر بھی ايم کيو ايم کا دھرنا جاری ہے، نوابشاہ کے دھرنے ميں الطاف حسين کی صحت کیلئے دعا کی گئی، جبکہ ميرپورخاص ميں قرآن خوانی کا اہتمام ہوا۔

کندھ کوٹ میں دھرنے پر بيٹھے کارکنوں نے قائد کے حق ميں نعرے لگائے، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، خیرپور، ٹنڈوالٰہیار، ٹھٹھہ، سانگھڑ اور نوشہرو فیروز ميں بھی ايم کيو ايم کے کارکن اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈٹے ہوئے ہيں۔ سماء

سندھ

جاری

lawyers

galaxy

factions

Tabool ads will show in this div