بلدیہ ٹاؤن میں قاتل تودہ 5 جانیں لےگیا

Baldia FTG EX 06-04

کراچی: بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی کے ایک مکان پر مٹی کا تودا گرنے سے  پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔خاتون اور بچی کو بحفاظت نکال لیاگیا۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ، گلشن غازی میں ایک مکان پر پہاڑ سے گرنے والت مٹی کے تودے نے قیامت ڈھادی۔ تودا گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے جن میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

تودا گرنے سے جانی نقصان کے علاوہ بھاری مالی نقصان بھی ہوا، مکان کی چھت مکمل ٹوٹ گئی جبکہ اندر رکھے سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق ایک خاتون اور بچی کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

تنگ گلیوں اور دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ایس پی بلدیہ ڈویژن آصف رزاق نے حادثے کی وجہ لینڈسلائیڈنگ اور بغیر پلر کےمکانات کی تعمیرکوقراردیتے ہوئے کہا کہ کہ پہاڑوں کی کھدائی کے باعث جگہ خالی ہوجاتی ہے جسکی وجہ سے حادثے رونما ہوتےہیں۔ تودے سے متاثر ہونے والا مکان بغیر پلرز کے اورکچا تھا جو تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب مئیرکراچی وسیم اختر نے معاملے پہر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول کو یہ معاملہ دیکھنا چاہئیے۔پہاڑوں پر گھر بن رہے ہیں کوئی دیکھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کا ماسٹر پلان ابھی تک بنا ہی نہیں ۔ بلدیہ ٹاؤن میں تعمیرات کا  لوکل گونمنٹ سے تعلق نہیں ہے۔ سماء

baldia town

Land Slide

3 Dead

Gulshan e Ghazi

Tabool ads will show in this div