جیو کیخلاف فیصلے کی کاپی ملنے پر رد عمل دیا جائیگا، وزارت دفاع

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پیمرا کی طرف سے جیو نیوز کے لائسنس کی معطلی کے فیصلے کی کاپی ابھی نہیں ملی، فیصلہ دیکھ کر ہی ردعمل دیا جائے گا۔

ترجمان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کی درخواست پر پیمرا نے جیو نیوز کیخلاف جو فیصلہ دیا ہے، اس کی کاپی ابھی تک وزارت کو موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق کاپی ملنے کے بعد قانونی ماہرین کی ٹیم فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے گی جس کے بعد ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ سماء

Army Public School

chaos

Tabool ads will show in this div