جیو کا آئی ایس آئی، وزارت دفاع اور پیمرا کو ہرجانے کا نوٹس، معافی کا بھی مطالبہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : جیو نے غدار کہنے اور بدنام کرنے پر آئی ایس آئی، وزارت دفاع اور پیمرا کو قانونی نوٹس بھجوا دیا، حساس ادارے سے 50 ارب روپے ہرجانہ اور 14 دن میں عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق آئی ایس آئی، وزارت دفاع اور پیمرا کو بھیجے گئے نوٹس میں الزام لگایا ہے کہ مذکورہ اداروں نے جیو کو غدار کہا اور بدنام کیا، جیو کے 8 ہزار ملازمین کو اور ان کی گھر والوں کو نہ صرف ہراساں کیا گیا، بلکہ پاکستان بھر میں ان پر حملے اور تشدد بھی کیا گیا۔

نوٹس میں آئی ایس آئی سے 50 ارب روپے ہرجانہ اور 14 دن کے اندر عوامی سطح پر معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا۔ سماء

Army Public School

سندھ

protestors

پیمرا

Tabool ads will show in this div