الطاف حسین اسپتال سے ڈسچارج، پولیس اسٹیشن منتقل

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لندن : لندن پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد  تھانے منتقل کردیا، جہاں ان سے پولیس انویسٹی گیشن ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے، بیرسٹر فروغ نسیم بھی لندن پہنچ گئے، کہتے ہیں الطاف حسین کو برطانوی عدالتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں زیر حراست متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو ویلنگٹن اسپتال سے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، ذرائع ےک مطابق الطاف حسین انویسٹی گیشن ٹیم پوچھ گچھ کررہی ہے، جو انہیں رہا کرنے یا فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

اس سے قبل اینجیو گرافی کی رپورٹ آنے کے بعد متحدہ کے قائد الطاف حسین کو ڈسچارج کیا گیا، قانونی چارہ جوئی کیلئے بیرسٹر فروغ نسیم بھی لندن پہنچ گئے ہیں، اُن کے ہمراہ رؤف صدیقی اور خواجہ اظہار الحسن بھی ہیں۔

فروغ نسیم کہتے ہیں الطاف حسین کو برطانوی عدالتی نظام پر مکمل بھروسہ ہے۔

الطاف حسین منگل سے لندن کے ویلنگٹن اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں اُن کی بیٹی افضاء اور پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی، ایم کیو ایم کے قائد لندن سیکریٹریٹ فون کرکے کارکنوں کو پُرامن رہنے اور اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ سماء

جاری

Sindh Government

islamists

galaxy

Tabool ads will show in this div