کراچی میں دھرنا جاری، الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے ایم کیو ایم نے یوم دعا منایا

اسٹاف رپورٹ

کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے الطاف حسین کی صحتیابی کیلئے یوم دعا منایا گیا، دھرنے کے دوران شرکاء نے الطاف حسین نے صحت یابی کیلئے آیت کریمہ اور یا سلام کا ورد کیا، جبکہ مولانا تنویر الحق تھانوی نے اجتماعی دعا کرائی۔

نمائش چورنگی پر متحدہ قومی موومنٹ کا دھرنا چوتھے روز دعائیہ اجتماع میں تبدیل ہوگیا، آیت کریمہ اور یا سلام کا ورد کیا گیا، بزرگ، بچے اور خواتین ہر ایک کے ہاتھ الطاف حسین کی صحت و تندرستی کیلئے بلند تھے۔

الطاف حسین کی لندن میں حراست کیخلاف متوالے ڈٹے ہوئے ہیں، گرمی نے ان کا حوصلہ توڑا نہ گھر بار کی فکر آڑے آئی۔

اظہار یکجہتی کیلئے وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، کارکنان کہتے ہیں الطاف حسین مشکل گھڑی سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔ سماء

burger

planet

ranking

galaxy

Tabool ads will show in this div