گائے کے محافظوں کا حملہ، زخمی شخص چل بسا

cow-ku0B--621x414@LiveMint

جے پور: بھارت کی مغربی ریاست راجستھان کے ضلعے الور میں گائے کے خود ساختہ محافظوں کے مبینہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والے شخص کا نام پہلو خان بتایا گیا ہے جس کی موت کی تصدیق مقامی پولیس حکام نے کی ہے۔مقامی پولیس آفسر ایس پی پارس جین نے میڈیا کو بتایا کہ نیشنل ہائے وے پر گائیں لے جانے والے گروپ پر حملے میں زخمی ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔

الور کے بہروڑ تھانے کے علاقے میں گائیں لے جانے والے ہریانہ کے ایک گروپ پر ہفتے کی شام حملہ کیا گیا تھا۔حملہ آوروں نے ان کی پک اپ گاڑیاں بھی توڑ دی تھیں، الور پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا تھا جن میں سے ایک شخص کی کو موت واقع ہو گئی۔

پولیس نے گائیں لے جانے والے اس گروپ پر ہی گائے اور اس کے قبیل کے قانون کے تحت 5 کیس درج کر دئیے ہیں۔ سماء

jay pur

Cow slughter

Man dead

Tabool ads will show in this div