افغان صدارتی امیدوار کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے، ترجمان دفتر خاجہ
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان نے افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پرامن صدارتی انتخابات اور انتقال اقتدار کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے، ترجمان کے مطابق پاکستان کی ہمدردیاں بہادر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور پاکستان افغانستان میں جمہوری سفر کی حمایت جاری رکھے گا۔
ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ افغان عوام جمہوریت کیخلاف سازشوں کو شکست دیں گے اور جمہوریت کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے عمل کو ناکام بنائیں گے۔
پاکستان نے عبداللہ عبداللہ کے قافلے پر حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا۔ سماء
twins
hate
demand
دفتر
disrupt
hope
تبولا
Tabool ads will show in this div