لاہور حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ کو موصول

Chaudhry-Nisar-ali-khan-640x425 لاہور : مردم شماری ٹیم پر حملے کی ابتدائی رپورٹ وزیر داخلہ کو موصول ہوگئی، چودھری نثار کہتے ہیں انٹیلی جنس رپورٹ کے باوجود دہشت گرد کیسے کامیاب ہوئے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

لاہور واقعے کے بعد چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ٹیلی فون کیا اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے سول ملٹری تعاون پر مشاورت کی۔ دونوں بڑوں نے مردم شماری کے عمل کو بلاتعطل جاری رکھنے اور دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس بات پر توجہ ہونی چاہیے کہ انٹیلیجنس رپورٹس کے باوجود واقعہ کیسے ہوا۔ وزیر داخلہ کو لاہور حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ بھی موصول ہو گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے نادرا اور ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ پنجاب حکومت اور ملٹری حکام کو تفتیش کے سلسلے میں فارنزک تعاون فراہم کیا جائے۔ سماء

INTERIOR MINISTER

BILAL AKBAR

ch nisar

lahore blast

Tabool ads will show in this div