سینیٹ : 4 اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ تجاویز جمع کرادیں

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سینیٹ میں 4 اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ تجاویز جمع کرادیں، تجاویز میں تمام ایس آر اوز ختم اور سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا، پی پی رہنماء کہتے ہیں حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر تاجروں، سرمایہ کاروں اور جاگیرداروں کیلئے بجٹ بنایا ہے۔

بجٹ 15-2014ء کیلئے سینیٹ میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے مشترکہ طور پر اپنی تجاویز جمع کرا دیں۔

پریس کانفرنس کے دوران رضا ربانی نے کہا کہ انہوں نے گوادر واٹر سپلائی اسکیم رواں سال مکمل کرنے، منڈا ڈیم، کرم تنگی ڈیم سمیت رکے ہوئے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر جاری رکھنے کی تجویز دی ہے، پاک چین معاشی راہداری کے روٹ کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کرے، پی پی دور سمیت تمام 340 ارب روپے کے ایس آر اوز ختم کئے جائیں، موبائل فون کے ٹیکس میں صوبوں کو بھی حصہ دیا جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی بجٹ بڑے تاجروں، جاگیرداروں اور سرمایہ کاروں کیلئے ہے جو عالمی بینک اور آئی ایم ایف کی ہدایت پر بنایا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جی ڈی پی کی شرح نمو غلط بتائی گئی، تاج حیدر نے کہا کہ ای او بی آئی کے پنشنرز کو بھی 6 ہزار روپے دیئے جائیں، بجلی، کھاد اور فصلوں کے بیج سستے کئے جائیں، بجلی کے لاسز کم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی جائے، اسٹاک مارکیٹ پر کیپٹل گین ٹیکس 17 فیصد رکھا جائے۔ سماء

bail

reforms

canadian

feature

Tabool ads will show in this div