آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی

sartaj

اسلام آباد: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں ضرب عضب شروع نہ کرتے توداعش پاکستان میں پنجے گاڑ چکی ہوتی، امریکی سفیر نےبھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرلیا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ گزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں سترفیصد کمی آئی ہے جبکہ آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ۔

سفارتکاری کے عمل پرزور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہرسطح پرامریکہ سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نےاعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی اعتماد و احترام کا رشتہ ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات سات دہائیوں پر مشتمل ہیں جن میں اتار چڑھاؤ کے باوجود تعطل نہیں آیا۔ سماء

FO

sartaj aziz

Adviser on Foreign Affairs Sartaj Aziz

Tabool ads will show in this div