ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ پاکستان کے 16 رکنی دستے کا اعلان

8b  لاہور : پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا، مصباح الحق کپتان برقرار ہیں، احمد شہزاد کی ایک بار پھر اسکواڈ واپسی ہوئی ہے، شاداب خان، محمد اصغر اور عثمان صلاح الدین بھی دستے کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کوچ مکی آرتھر اور ٹیسٹ قائد مصباح الحق سے مشاورت کے بعد ویسٹ انڈیز کیخلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

8d

8c

پاکستان ٹیم کی قیادت بدستور مصباح الحق کے پاس ہے، سرفراز احمد ان کے نائب ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، احمد شہزاد، شان مسعود، بابر اعظم، یونس خان، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد اصغر، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

8

پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی پر شاداب خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عثمان صلاح الدین، محمد اصغر اور محمد عباس بھی پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

8a

ٹیم کے اعلان کے موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈینشز اور کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیا گیا، 16 رکنی دستہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج ہے اور امید ہے کہ دورے کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ سماء

West Indies

test squad

Inziman Ul Haq

Tabool ads will show in this div