کسانوں کے 3 کھرب روپے سے زائد کے قرضے معاف

6

لکھنؤ : اتر پردیش کے نو منتخب وزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ نے ریاستی کابینہ کے پہلے اجلاس میں کسانوں کے 3 کھرب 63 ارب 59 کروڑ روپے کے قرضے معاف کرنے کی منظوری دے دی۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جن کسانوں کے ذمہ ایک لاکھ روپے یا اس سے کم قرضے تھے وہ مکمل طور پر معاف کردیئے گئے ہیں۔ مرکز میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماء یوگی ادیتیا ناتھ نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت وہ کسانوں کے ذمہ قرضے معاف کر دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے قرضوں کے بوجھ تلے دبے لاکھوں کسان مستفید ہوں گے، ریاستی کابینہ کے اجلاس میں اس مقصد کی خاطر رقم کے حصول کیلئے کسان راحت بانڈ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماء راہول گاندھی نے اس اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے قرضوں کے بوجھ تلے دبے کسانوں کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ کیا تاہم اس اقدام کو درست سمت میں پیشرفت قرار دیا۔ سماء

UP

Lucknow

Tabool ads will show in this div