کراچی میں گاڑی پر فائرنگ، کرنل ریٹائرڈ ضیا شہید

172.16.22.9_07_2017040511235535

کراچی : کراچي کے علاقے بلوچ کالوني پل کے قريب گاڑي پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت کرنل ریٹائرڈ ضیا کے نام سے ہوئی، جب کہ زخمی کا نام ریحان ہے۔ سماء کے مطابق کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

?????????

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت کرنل (ر) ضیاء کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ زخمی کا نام ریحان بتایا گیا ہے، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن کی تعداد دو تھی۔ Boloch Colony Firring Khi 05-04 عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے کرنل (ر)ضیاء کو گاڑی سے اترتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیا، ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے، حادثے کی جگہ سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے دو خول ملے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے کرنل(ر) ضیاء فوج میں بھرتی کے خواہشمندوں کو امتحان کی تیاری کراتے تھے۔ سماء

KARACHI OPERATION

TALIBAN

KARACHI KILLING

target killing in karachi

ARMY OFFICER KILLED

Tabool ads will show in this div