چکوال،مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے4افراد جاں بحق

ویب ایڈیٹر:


چکوال : چکوال میں دھربی پل پر سے گزرنے والی مسافر وین کا گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔

تلہ گنگ میں چکوال روڈ پر گاڑی اور مسافر وین میں تصادم کے باعث 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 جاں بحق، جب کہ 11 مسافر زخمی ہوگئے۔ چکوال روڈ پر گاڑی اور مسافر وین میں تیز رفتاری کے باعث ٹکراؤ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 مسافر جاں بحق ہوگئے، جب کہ 11 مسافر زخمی ہوئے۔ گاڑی میں سوار تینوں مسافر وں کو بچا لیا گیا۔ حادثے کے 11 زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ سماء

میں

coup

Tabool ads will show in this div