پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلہ

Earth Quake Pkg 02-01

اسلام آباد: پاکستان کے شمالی علاقوں چترال،لوئردیر اور اپر دیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سماء کےمطابق چترال،لوئردیر اور اپر دیر کے علاوہ ملاکنڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث ان علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے اپنے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کی گہرائی 68 کلومیٹرزیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس سے قبل منگل کی صبح بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق منگل کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے خیبر پختونخوا، سوات، مانسہرہ، مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا اور لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پرصبح آنےوالے زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ سماء

EARTH QUAKE

Tabool ads will show in this div