آصف زرداری معاملہ فہم سیاستدان ہیں، رانا ثنااللہ

لاہور-: وزيرقانون پنجاب راناثنا اللہ نےعمران خان کوکم عقل اور آصف زرداری کو معاملہ فہم سیاستدان قرارد ے دیا۔ کہتے ہیں تحریک انصاف کے کپتان کو خود پتہ نہیں انہوں نے کرنا کیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی  رانا جميل حسن کواغواکرنيوالے پشتون ہيں۔

 پنجاب کے وزیر قانون راناثنااللہ نے سما سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے جلسوں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ کہتے ہیں خان صاحب صرف اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لئے جلسے کررہے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلي راناجميل حسن۔ کے اغوا کے معاملے پر وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کے کسي علاقے ميں موجود نہيں ہيں۔

رانا ثنااللہ  نے دعوي کيا کہ پنجاب ميں امن وامان کي صورتحال ملک کے ديگر علاقوں سے بہتر ہے اوراسکي وجہ دہشت گردوں کے نيٹ ورک توڑنا ہے۔ سماء

helps

weapons

Tabool ads will show in this div