کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کو حادثہ،متعدد افراد زخمی

اسٹاف رپورٹ


کراچی : بلوچستان کے علاقے حب میں کوسٹل ہائی وے اور کراچی میں نیپا چورنگی میں بس الٹنے کے واقعات میں انتیس افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے حب میں کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوگئیں۔ تاہم بس میں سوار پچیس مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ریسکیو عملے نے کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق متعدد زخمیوں کی ٹانگ اور بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں، رات گئے کراچی کے علاقے نیپا چورنگی میں بھی تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار مسافر معمولی زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو کے مطابق تمام بس میں سوار تمام افراد پکنک سے واپس آرہے تھے، جب کہ بس ڈرائیور فرار ہوگیا۔ سماء

زخمی

MQM

کو

CNIC

Karan Johar

receive

Tabool ads will show in this div