وزیراعظم اورعمران خان دونوں کو نوٹس جاری

ECP NOTICE TO PM ISB PKG 04-04

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/ECP-NOTICE-TO-PM-ISB-PKG-04-04.mp4"][/video]

اسلام آباد : گوشواروں کی چھان بین کے دوران اثاثوں میں ابہام پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم، حمزہ شہباز، خواجہ آصف ،عمران خان سميت متعدد ارکان کو نوٹسز جاري کردئيے ۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن میں ارکان پارلیمنٹ کے گوشواروں کی چھان بین کے موقع پر قومی اسمبلی کے ایک سو ستائیس حلقوں کا جائزہ مکمل کیا تو وزیر اعظم کی لاہور اراضی پر سوال اُٹھ گئے جس پر الیکشن کمیشن وزیر اعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ ماہ کا یہ معاملہ میڈیا سے خفیہ رکھا گیا وزیراعظم نے جواب بھی جمع کرا دیا ۔

اثاثوں میں ابہام پر حمزہ شہباز، خواجہ آصف، سردار یوسف، خرم دستگیر، محمود بشیر ورک ، عمران خان ، مولانا فضل الرحمن، اسد عمر، اکرم درانی اور آفتاب شیرپاوٴ کو بھی نوٹس جاری ہوچکے ۔

سردار ایاز صادق، زاہد حامد، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کو الیکشن کمیشن سے کلین چٹ مل گئی ۔ سماء

ECP

IMRAN KHAN

NOTICE

pm nawaz

parlimentarians

Tabool ads will show in this div