بانی ایم کیو ایم کا معاملہ، برطانیہ کے دہرے معیار پرتحفظات

nasir-khan-janjua

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر سے برطانوی پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے پراتفاق کیا گیا ساتھ ہی ناصر جنجوعہ نے بانی ایم کیو ایم کے معاملے پر برطانیہ کے دہرے معیار پر تحفظات کا اظہار کیا۔

مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ سےبرطانوی پارلیمانی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر قومی سلامتی نے بانی ایم کیو ایم کے معاملے پر برطانوی حکومت کے دہرے معیار پر افسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ بعض بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھی برطانوی حکومت نے پناہ دے رکھی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی رویے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال خراب ہورہی ہے، برطانوی وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کا دائرہ کار بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ سماء

mqm founder

British Government

British Parliamentarians

Tabool ads will show in this div