پی ٹی آئی کا نواز حکومت پر پاکستان اسٹیل کی سیکڑوں ایکڑ اراضی آدھی قیمت پر بیچنے کا الزام

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : تحریک انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی کروڑوں روپے کی 200 ایکڑ زمین عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی کم قیمت پر بیچ دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے رکن اسمبلی اسد عمر نے کپتان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا پورٹ قاسم میں اسٹیل مل کی 200 ایکڑ زمین عدالتی فیصلے کو نظر انداذ کرتے ہوئے اونے پونے فروخت کردی گئی۔

اسد عمر نے الزام لگایا کہ پی ایم ہاؤس میں موجود فواد احمد فواد نامی شخص اس ڈیل کو کنٹرول کررہا ہے جس میں وزیراعظم کا بیٹا بھی شامل ہے۔

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان اسٹیل کی اراضی کی ملی بھگت سے فروخت کی تحقیقات کرائیں اور حقائق عوام کے سامنے لائیں۔ سماء

آئی

پی

Video

ٹی

marriages

austria

Tabool ads will show in this div