تفتان : زائرین کی بس پر بم حملہ اور فائرنگ،30 افراد جاں بحق

ویب ایڈیٹر

چاغی : پاک ایران سرحدی علاقے تفتان میں ہوٹل پر کھڑی بس پر بم حملے اور فائرنگ میں 30  زائرین جاں بحق اور متعدد  زخمی ہوگئے، مسلح ملزمان اور لیویز  اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع کے مطابق تفتان میں بس سے زائرین اتر کر ہوٹل میں جارہے تھے کہ مسلح ملزمان نے پہلے دستی بم پھینکا اس کے بعد فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 30  افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق زائرین پر حملے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کو گھیرے میں لے لیا، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ 

ذرائع کے مطابق ہوٹل میں ایران جانے اور آنے والے زائرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سماء

زخمی

CNIC

elections

Operation

twins

compromise

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div