سرگودھا : 20 افراد کے قاتل جعلی پیر کا ریمانڈ منظور

SARGODHA INVESTIGATION PKG 03-04 RAMEEZ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/04/SARGODHA-INVESTIGATION-PKG-03-04-RAMEEZ.mp4"][/video]

سرگودھا : سرگودھا میں عدالت نے 20 افراد کے قتل کے مرکزی ملزم عبدالوحید سمیت 3 ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

درگاہ کو مقتل بنانے والے قانون کے شکنجے میں آگئے، ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے کڑیاں ملانا شروع کردیں۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم وحید نے مریدوں کو فون کرکے دربار بلایا، لوگ پہنچے تو انہیں پانی اور کھانے کا پوچھا جاتا، انہیں صحن میں لے جاکر برہنہ کیا جاتا اور پھر چاقو، ڈنڈوں سے مارا جاتا۔

تفتیش کے مطابق ملزم نے لوگوں کو گناہوں سے پاک کرنے کا جھانسہ دیا، لوگ مار کھاتے رہے اور ورد کرتے رہے، لواحقین یا بچ جانے والا کوئی شخص ایف آئی آر درج کرانے پر آمادہ نہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ دربار گاؤں سے تھوڑا فاصلے پر ہے، جس کی وجہ سے شور شرابے کا پتہ نہ چل سکا، عدالت نے ملزمان کو 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سماء

PUNJAB

fake Peer

Custodian Killed 20

Tabool ads will show in this div