خواجہ آصف نےاپریل میں شارٹ فال مزید بڑھنےکی بری خبرسنادی

172.16.22.9_07_20170403142455838

اسلام آباد : وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ گرمی بڑھنے سے ہوا، وزیر پانی وبجلی نے ملبہ موسم پر ڈالتے ہوئے اپریل میں شارٹ فال مزید بڑھنے کا عندیہ دے دیا، خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ گردشی قرضوں کا حجم تین سو پچاسی ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز 8ہزار 7میگاواٹ بجلی پیدا کر رہی ہیں، ہماری کمپنیاں2ہزار836میگاواٹ بجلی پیدا کر رہی ہیں، ملک میں بجلی کی طلب17ہزار140میگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی پیدوار 12ہزار550میگاواٹ ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اپریل میں طلب2ہزارمیگاواٹ بڑھی ہے، اپریل میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک بڑھنے سے طلب میں اضافہ ہوا، پن بجلی کی پیداوار2ہزارمیگاواٹ کے قریب ہے، معمول کی مرمت کیلئے1200میگاواٹ کے پلانٹس بند ہیں، مرمت کیلئے بند پلانٹس ایک ماہ میں فعال ہوجائیں گے، مئی کے مہینے میں ساڑھے4ہزار میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہوگی، جب کہ آئندہ ایک ماہ میں پن بجلی کی پیداوارمیں1500میگاواٹ اضافہ ہوگا۔

گردشی قرضوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ 31مارچ تک گردشی قرضے385ارب روپے تھے، آئی پی پیز کے 92ارب اور پی ایس او کے 56ارب روپے واجب الادا ہیں، آئی پی پیزکیساتھ 59ارب روپے کا تنازع چل رہا ہے، جہاں چوری ہو رہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، تاہم صنعتی علاقوں میں کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔

Khawaja Asif Pc Isb 03-04

بڑے پروجیکٹ نیلم جہلم پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ  نیلم جہلم منصوبہ2018کے آغاز تک پیداوار شروع کردے گا، 12گھنٹے لوڈشیڈنگ وہاں ہو رہی ہے، جہاں90فیصد ریکوری نہیں ہو رہی۔ سماء

load shedding

K ELECTRIC

power crisis

KHAWAJA ASIF

Shortfall

MEGAWATT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div