آئی سی سی کی پاکستان کوخوشخبری

دبئی : ویسٹ انڈیزسےٹی ٹوئنٹی سیریزتین ایک سےجیتے،گرین شرٹس رینکنگ میں چھٹے سے چوتھےنمبر پرپہنچ گئے۔ ویسٹ انڈیزکودرجہ بندی میں دو پوزیشن نیچے جانا پڑاہے۔
شاہینوں نے ٹی ٹوینٹی عالمی چیمپئین کوڈبل ڈوزدے دی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین ایک سےزیرکیا اورپھررینکنگ میں چوتھی پوزیشن بھی ان سے چھین لی ۔

مختصرفارمیٹ کی سیریزسےپہلےویسٹ انڈیزکاچوتھا نمبرتھا۔ پاکستان چھٹی پوزیشن پرتھا۔سیریزجیتنےکےبعد رینکنگ میں شاہینوں نےلمبی چھلانگ لگائی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں پاکستان ایک سو سولہ پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبرپرجاپہنچاہے۔

ویسٹ انڈیزکادرجہ بندی میں نیچےکاسفرجاری ہےاوروہ ایک سو بارہ پوائنٹس کےساتھ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چھٹے نمبرپرپہنچ چکی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹاپ پوزیشن ہے اوراس کےایک سو ستائیس پوائنٹس ہیں۔ سماء