کراچی میں بجلی کابڑا بریک ڈاؤن
کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جسے دو گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔
سماءکے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگرروڈ، ڈیفنس،کلفٹن،جیکب لائن اوربلوچ کالونی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ ترجمان کے الیکٹرک نےبتایاکہ تکنیکی خرابی کی وجہ سےمتعددگرڈاسٹیشن پرسپلائی متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کاکہنا تھاکہ کے الیکٹرک کا عملہ موجودہےاوربحالی میں مصروف رہا۔
ترجمان کےالیکٹرک نے دعوی کیاکہ فالٹ دورکرکے جلدازجلدبجلی بحال کردی جائےگی۔تقریبا دو گھنٹے کی کوشش کےبعدصدر،ڈیفنس،کلفٹن میں بحال کردی گئی۔ ترجمان کے الیکٹرک نے بتایاکہ جناح اسپتال میں بھی بجلی بحال ہوچکی ہے۔تمام اہم تںصیبات سمیت حساس مقامات پربجلی بحال ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہناتھاکہ باقی متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کاکام جاری ہے۔ سماء